کسانوں کے تحفظ کے لیے ایس ڈی پی آئی کی ‘جاگو کسان’ مہمایس ڈی پی آئی کی جانب سے جاگو کسان نامی ایک ملک گیر مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس میں نئے ذرعی قوانین کے خلاف آواز اٹھائی جارہی ہے۔حالیہ دنوں میں نریندر مودی کی اقتدار والی مرکزی حکومت اور کرناٹک میں یدی یورپا کی اقتدار والی بی جے پی حکومت کی جانب سے زراعت و کسانوں کو لے کر نئے قوانین کو بنایا گیا ہے۔اس سلسلے میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کی جانب سے جاگو کسان نامی ایک ملک گیر مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس میں نئے زرعی قوانین کے خلاف آواز اٹھائی جارہی ہے اور ان قوانین کو آزاد بھارت کی تاریخ کا سب سے سیاہ زرعی قانون قرار دیا جارہا ہے۔جاگو کسان نامی ایک ملک گیر مہم کا آغازاس تعلق سے ایس ڈی پی آئی کے ریاستی سکریٹری اکرم حسن نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ بی جے پی زرعی شعبے کو تباہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔اکرم حسن نے بتایا کہ نئے زرعی قوانین سے مستقبل میں بہت سے خطرات درپیش ہیں کیونکہ (ایم ایس پی) اقل ترین قیمت خرید کی کوئی گارنٹی نہیں ہوگی، کارپوریٹ کے لیے زرعی شعبے کو بلی کا بکرا بنایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ زرعی قوانین اس قدر خطرناک ہیں کہ ان کے ذریعے کالابازاری کا دروازہ کھولا جا رہا ہے۔اکرم حسن نے بتایا کہ اس مہم کے تحت مختلف قسم کے بیداری پروگرامز منعقد کیے جائیں گے جس سے عوام میں بیداری پیدا کی جائے گی اور اس کے علاوہ پارٹی کے رہنما و کارکنان کسانوں کے ساتھ مل کر اس مہم کو کامیاب بنانے کی کوشش کریں گے۔جاگو کسان مہمجاگو کسان مہمواضح رہے کہ زراعت اور کسانوں سے جڑے ان قوانین کے خلاف حال ہی میں کسانوں کی متعدد تنظیموں کی جانب سے کرناٹک کو بند کیا گیا تھا اور کسان بڑی تعداد میں دارالحکومت بنگلور میں جمع ہوئے تھے۔اس وقت کسانوں کی تنظیم نے مذکورہ قوانین کے خلاف مورچہ کھولا اور بی جے پی حکومت سے ان قوانین کو واپس لینے کا پرزور مطالبہ کیا تھا۔
ಜ್ಞಾನವಾಪಿ ಮಸೀದಿ ರಾಜ್ಯದಾದ್ಯಂತ ಪ್ರತಿಭಟನೆಫೆಬ್ರವರಿ 2024 ಒಳನುಸುಳುವಿಕೆ ಮತ್ತು ಅತಿಕ್ರಮಣ ಅಪಾಯಕಾರಿಪೂಜಾ ಸ್ಥಳಗಳ ಕಾಯಿದೆಯನ್ನು ಜಾರಿಗೊಳಿಸಿ
1948 ರ ಈ ದಿನ ಸ್ವತಂತ್ರ ಭಾರತದ ಮೊದಲ ಭಯೋತ್ಪಾದಕ ಕೃತ್ಯಕ್ಕೆ ಗಾಂಧೀಜಿ ಬಲಿಯಾದ ದಿನ ಇಂದು. ತಮ್ಮ ಅಹಿಂಸಾ ಮಾರ್ಗದ…
1948 ರ ಈ ದಿನ ಸ್ವತಂತ್ರ ಭಾರತದ ಮೊದಲ ಭಯೋತ್ಪಾದಕ ಕೃತ್ಯಕ್ಕೆ ಗಾಂಧೀಜಿ ಬಲಿಯಾದ ದಿನ ಇಂದು. ತಮ್ಮ ಅಹಿಂಸಾ…
~ಅಬ್ದುಲ್ ಮಜೀದ್,ರಾಜ್ಯಾಧ್ಯಕ್ಷರು, SDPI ಕರ್ನಾಟಕ
ಬೆಂಗಳೂರು, 27 ಜನವರಿ 2024: ತೀರ್ಥಹಳ್ಳಿಯ ಸರ್ಕಾರಿ ಪ್ರಥಮ ದರ್ಜೆ ಕಾಲೇಜು ಮತ್ತು ಸ್ನಾತಕೋತ್ತರ ಕೇಂದ್ರದಲ್ಲಿ ನಡೆದ ರಾಷ್ಟ್ರೀಯ ಮತದಾರರ…