بابا بڈھن گری چکمنگلور معاملے میں ایس ڈی پی آئی اور حضرت سید سرور چشتی صاحب کی قانونی امداد کا اعلان

بابا بڈھن گری چکمنگلور معاملے میں ایس ڈی پی آئی اور حضرت سید سرور چشتی صاحب کی قانونی امداد کا اعلانبنگلورکے کنگ پیالیس میں منعقدہ ایس ڈی پی آئی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے ڈیلیگیشن میٹ منعقد تھی۔ جس میں بطور خصوصی مہمانان جناب سید سرور چشتی گدی نشین درگاہ اجمیر شریف، جناب سید غوث محی الدین، شاہ قادری سجادہ نشین بابا بڑھن گری اور جناب عبد الحنان اسٹیٹ پریسیڈنٹ ایس ڈی پی آئی اور افسرکوڈلیپیٹ نے سامعین کو اپنے خصوصی خطاب سے نوازا‌۔جناب مجاہد پاشا نے استقبالیہ تقریر فرمائی، جناب مزمل پاشا نے نظامت کے فرائض انجام دیئے، جناب سلیم احمد نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا‌۔جناب عبد الحنان نے ملک کے نوجوانوں اور تمام طبقات سے اپیل کی کہ دستور اور سیکولرزم کی حفاظت کے لیے متحد ہوکر تمام عوام کو بیدار کرتے ہوئے اپنی اپنی سطح پر کمیٹیاں اور انجمن تشکیل دے کر سیاسی اور سماجی ذمہ داریوں کا بوجھ آپس میں تقسیم کرکے زعفرانی شرارتوں سے ہوشیار رہتے ہوئے امن اور انصاف کو قائم رکھنے والی اس ایس ڈی پی آی کی تحریک میں مسلسل جدوجہد جاری رکھنے کی اپیل کی۔ جناب سجادہ نشین اجمیر شریف درگاہ جناب سید سرور چشتی نے اپنے مخصوص خطاب میں ملک کی موجودہ حالات کا جائزہ لیتے ہوئے سیاسی اور سماجی خودمختاری کی اہمیت سے آگاہ کرایا اور بابا بڈھنگری کے معاملے میں قانونی تمام کاروائیوں کو کسی بھی حالت میں آخرتک کا انجام تک لے کر جانے کی ترغیب دی اور ایس ڈی پی آئی کی کووڈ کے زمانے کی فلاحی اور رفاہی کاموں کے علاوہ کے جی ہلی اور ڈی جے ہلی کے متاثرین کی قانونی اور معاشی امداد کی بہت ہی ہمت افزائی کی۔ چونکہ ایس ڈی پی آئی نے این آئی اے سے داخل بہت ہی بڑے دفعات یو اے پی اے کے خلاف قانونی کارروائیوں میں کامیابی کے بعد بہت سارے بیل اور ضمانت کے معاملات میں سینکڑوں مظلومین کی رہائی کرارہی ہے اور ان کے گھریلو پریشانیوں کوحل کرنے کی خاموش کوشش میں لگی ہوئی ہے۔جناب سید غوث محی الدین سجادہ نشین بابا بڈھنگری اور افسر کوڈلیپیٹ نےبابابڈھنگری کے معاملے میں قانونی جو کاروائیاں چل رہی ہیں اور بقیہ جو معاملات جو مکمل ہونی ہے اس پر تفصیل سے معلومات فراہم کئے اور تمام سیکولر عوام کو انصاف حاصل کرنے کی جدوجہد کا حصہ بننے کی اپیل کی۔#BababudangiriSee translation1,119People reached30Engagements-3.1x lowerDistribution scoreBoost post

admin

Recent Posts

باوقار سياست

کے لیے SDPI میں شامل ہوں 10 MAY 2026 TO 25 MAY ممبر شپ کیمپین…

2 days ago

Join SDPI

For Politics of DIGNITY MEMBERSHIP CAMPAIGN 10 ΜΑΥ 2026 ΤΟ 25 MAY2026 SCAN OR LOG…

2 days ago

ಸ್ವಾಭಿಮಾನದ ರಾಜಕಾರಣಕ್ಕಾಗಿ

SDPI ಸೇರಿರಿ 10 ΜΑΥ 2026 ΤΟ 25 MAY 2026 ಸದಸ್ಯತ್ವ ಅಭಿಯಾನ SCAN OR LOG IN…

2 days ago