ایس ڈی پی آئی کی نیشنل ریپریزنٹیٹو کونسل (این آر سی) منگلورو میں منعقد ہوگی

سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کی نیشنل ریپریزنٹیٹو کونسل (NRC) 20 اور 21 جنوری 2026 کو منگلورو میں منعقد ہوگی۔
یہ نیشنل ریپریزنٹیٹو کونسل ایک اہم اجلاس ہے، جس میں ملک کی مختلف ریاستوں کے پارٹی اسٹیٹ ورکنگ کمیٹی کے قائدین اور نیشنل ورکنگ کمیٹی کے رہنما شرکت کریں گے۔ اس اجلاس میں نئی نیشنل ورکنگ کمیٹی کے عہدیداران اور اراکین کا انتخاب آئندہ تین سالہ میعاد کے لیے کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ موجودہ میعاد کی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا اور ملک کے موجودہ سیاسی حالات پر بھی تفصیلی گفتگو ہوگی۔
اس سلسلے میں تقریب کی تیاریوں کے لیے آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس منگلورو میں منعقد ہوا، جس میں این آر سی ایونٹ ڈائریکٹر محمد اشرف، ایونٹ جوائنٹ ڈائریکٹر عبدالمجید فائزی، ایونٹ کنوینر ریاض فارنگی پیٹ، پارٹی کے نیشنل جنرل سیکریٹری الیاس تھمبے، کرناٹک اسٹیٹ کے قائم مقام صدر عبدالحَنّان، ریاستی جنرل سیکریٹریز مجاہد پاشا اور عبدالمجید تھمبے، منگلورو سٹی ڈسٹرکٹ کے صدر عبدالجلیل کے، رورل ڈسٹرکٹ کے صدر انور سعادت بجتھور، اُڈپی ڈسٹرکٹ کے صدر آصف کوتےشور اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔

admin

Recent Posts

ایس آئی آر کے نفاذ کے پیچھے

سازش کے خلاف عوامی بیداری اور ضمنی انتخاب کے سلسلے میں مشاورتی اجلاس سوشل ڈیموکریٹک…

2 days ago

Public Awareness Program on the Conspiracy

Behind the Implementation of SIR and a Consultative Meeting on the By-Election The Social Democratic…

2 days ago

SIR ಜಾರಿಗೆ ತರುತ್ತಿರುವ ಹಿಂದಿರುವ ಕುತಂತ್ರದ ಬಗ್ಗೆ

ಜಾಗೃತಿ ಹಾಗೂ ಉಪಚುನಾವಣೆ ಬಗ್ಗೆ ಸಮಾಲೋಚನಾ ಸಭೆ SDPI ಪಕ್ಷದ ವತಿಯಿಂದ ಆಯೋಜಿಸಲಾಗಿರುವ ಎಸ್.ಐ.ಆರ್ ಜಾಗೃತಿ ಹಾಗೂ ಉಪ ಚುನಾವಣೆಯ…

2 days ago

Press Release

Death of Confident Group Owner C. J. Roy Exposes the Brutal Face of State Terror…

4 days ago

Young Democrats ರಾಷ್ಟ್ರೀಯ Joint Convener ಆಗಿ ಗುಲ್ಬರ್ಗದ ಸೈಯದ್ ಅಲೀಂ ಇಲಾಹಿ ನೇಮಕ

ಯುವ ಹೋರಾಟಗಾರ, ಉತ್ತರ ಕರ್ನಾಟಕದಾದ್ಯಂತ ಜನಪರ ಹೋರಾಟಗಳಲ್ಲಿ ಮುಂಚೂಣಿಯಲ್ಲಿರುವ ಅಲೀಂ ಇಲಾಹಿಯವರು ಇದೀಗ SDPI ಯುವ ಘಟಕದ ರಾಷ್ಟ್ರೀಯ ಮಟ್ಟದ…

6 days ago