Politics

آئین مخالف نصابی کتابوں پر نظرثانی کے خلاف عظیم شاعر کویمپو ہوراٹا کمیٹی کے زیر اہتمام عظیم احتجاجی کانفرنس کو کامیاب بنائیں : ایس ڈی پی آئی
ایس ڈی پی آئی بزرگ ادیب برگورو رامچندرپا کی زیر قیادت 27 کمیٹیوں کے 172 ماہر تعلیم ، اساتذہ کی نظر ثانی شدہ نصابی کتب کو سنگھ پریوار کے پس منظر ، فرقہ وارانہ زہر ، فسطائی ذہنیت کے حامل روہت چکراتیرتھ کی صدارت کی کمیٹی کے برہمنیت اور کیسری کرن کے ایجنڈے کے ساتھ نظر ثانی کی سخت مخالفت کرتی ہے۔
ایس ڈی پی آئی عظیم شاعر کویمپو ہوراٹا کمیٹی کے منعقد کردہ زبردست احتجاجی کانفرنس کی کامیابی کے لیے پوری طرح کام کرے گی جس میں روہت چکراتیرتھ کی صدارت کی کمیٹی کی نظر ثانی شدہ نصابی کتابوں کو واپس لینے اور برگورو رامچندرپا کی قیادت کی درسی کتابوں کو جاری رکھنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ ایس ڈی پی آئی کارکنان، ریاستی اور ضلعی قائدین کی بڑی تعداد اس زبردست احتجاجی مارچ میں شرکت کرے گی۔ چنانچہ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا تمام سیکولر اور آئین کے خواہش مند، تعلیم کے کیسری کرن کے مخالف باشعور شہریوں سے درخواست کرتی ہے کہ وہ اس جدوجہد میں حصہ لیں۔
عبدالمجید
صدر
ایس ڈی پی آئی کرناٹک

3 years ago