سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کی ریاستی کمیٹی کی میٹنگ 28/11/2025 کو پارٹی کے مرکزی دفتر، بنگلورو میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں ریاست کی موجودہ سیاسی صورت حال، قانون و نظم کے بگڑتے ہوئے حالات، مرکزی حکومت کی SIR پالیسی کے اثرات، اور اقلیتوں و دلتوں پر ہونے والی نا انصافیوں پر تفصیلی بحث کی گئی۔
میٹنگ کی صدارت ریاستی صدر عبدال مجید نے کی، اور ریاست کے اہم رہنماؤں کی موجودگی نے اجلاس کی اہمیت میں مزید اضافہ کیا۔ SDPI نے انصاف، مساوات اور عوامی فلاح کے لیے اپنی جدوجہد کو مضبوطی کے ساتھ جاری رکھنے کا عزم دہراتے ہوئے میٹنگ کا اختتام کیا۔
سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا – کرنائک
