گزشتہ سال اقلیتوں کے لیے ₹4700 کروڑ (1.18%) کی رقم مختص کی گئی تھی، جسے اس سال گھٹا کر صرف ₹3400 کروڑ (0.76%) کر دیا گیا ہے۔
دلت برادری کے ساتھ بھی ناانصافی کی گئی ہے۔
محکمۂ سماجی بہبود کے لیے مختص بجٹ کو بھی فیصد کے اعتبار سے کم کر دیا گیا ہے۔
تعلیم کے شعبے کے لیے صرف 10.54% بجٹ رکھا گیا ہے، جو کہ قومی اوسط 15% سے کہیں کم ہے۔ اسی طرح صحت کے شعبے کے لیے بھی بجٹ کم کر کے صرف 3.98% کر دیا گیا ہے۔
یہ بجٹ ترقی کا بجٹ نہیں ہے؛ بلکہ اقلیتوں، دلتوں اور تعلیم و صحت کے شعبوں کو نظر انداز کرنے والا بجٹ ہے۔
— عبدالمجید
ریاستی صدر، ایس ڈی پی آئی کرناٹک
