05
Oct

عبد الحنان

ریاستی نائب صدر – ایس۔ ڈی۔ پی۔ آئی ہے

بنگلور، 5 اکتوبر:

توانائی کے وزیر کے۔ ہے۔ جارج کے ذاتی معاون (او ایس ڈی) کو رشوت لیتے ہوئے لو کا یکت پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے، جس سے وزیر کے دفتر میں پھیلے بد عنوانی کے چہرے کو بے نقاب کر دیا ہے۔ توانائی محکمہ کے ایگز یکٹیو انجینئر اور وزیر کے او ایس ڈی جیوتی پرکاش اور ان لینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ی ایک ایسی کیا سے این او سی۔ ایس۔ ڈی۔ پی۔ آئی کے ریاستی نائب صدر عبد الحنان نے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے میں وزیر کے کردار کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں، اور تحقیقات کو شفاف بنانے کے لیے وزیر کو فوراً استعفیٰ دینا چاہ

یہ واقعہ کوئی اچانک پیش آنے والا حادثہ نہیں بلکہ گے۔ ہے۔ جارج کی نگرانی میں چلنے والے محکمے میں جاری بد عنوانی اور اختیارات کے غلط استعمال کی واضح علامت ہے۔

کے۔ جے۔ جارج کے نمائندہ حلقہ سروجنیا نگر کی حالت انتہائی خستہ ہے۔ اگرچہ یہ حلقہ ودھان سودھا (ریاستی اسمبلی) سے محض چند کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، لیکن وزیر کو اس علاقے کی کوئی فکر نہیں۔

گلیاں اور سڑکیں ٹوٹی پھوٹی ہیں، ہر طرف کچرے کے ڈھیر لگے ہوتے ہیں، ریلوے کے مسائل برسوں سے جوں کے توں ہیں، ٹریفک کا بحران بڑھتا جا رہا ہے۔ پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے مسائل پر حکومت نے کوئی توجہ نہیں دی۔

عوامی خدمت کے بجائے وزیر اور ان کے ماتحت افسران لوٹ مار اور رشوت خوری میں مصر اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے انہوں نے اقتدار کو ذاتی مفاد کے حصول کا ذریعہ بنا لیا ہے۔

کے۔ ہے۔ ہلی اور ڈی۔ ہے۔ بلی کے واقعات میں ناحق گرفتار ہونے والے درجنوں معصوم نوجوانوں کے خاندان آج بھی تکالیف میں مبتلا ہیں۔ یہی وزیر کے نمائندہ علاقے کے عوام ہیں، لیکن وزیر نے گزشتہ پانچ برسوں میں ایک مرتبہ بھی ان مظلوم خاندانوں کی خبر نہیں لی۔ افراد آج بھی یو اے پی اے جیسے ظالمانہ قانون کے تحت بغیر ضمانت کے جیلوں میں سڑ رہے ہیں۔ 37

وزیر کے۔ جے۔ جارج نے ان کی فریاد سننے یا ان سے ہمدردی جتانے کی بھی زحمت نہیں کی۔

عوامی خدمت کے بجائی 1 اختیار کے تکبر اور لاپرواہی کی یہ واضح مثال سرو جنیا نگر اسمبلی حلقے کے عوام کے سامنے ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ اس غداری کا جمہوری جواب دیا جائے۔

SDPI

KARNATAKA

عوامی اعتماد کو مجروح کرنے والی اس بد عنوان سیاست کا خاتمہ کرکے، شفاف، عوام دوست حکومت اور حقیقی ترقی کے لیے ایک نیا اور ایماندار عوامی نمائندہ منتخب کرنا ضروری ہے۔

ایس۔ ڈی۔ پی۔ آئی کے ریاستی نائب صدر عبد الحنان نے سروا گنا نگر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس موضوع پر سنجیدگی سے غور و خوض کریں اور آئندہ کے فیصلے عوامی مفاد میں کریں۔

Leave A Comment