25
Nov

سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کی نیشنل ریپریزنٹیٹو کونسل (NRC) 20 اور 21 جنوری 2026 کو منگلورو میں منعقد ہوگی۔
یہ نیشنل ریپریزنٹیٹو کونسل ایک اہم اجلاس ہے، جس میں ملک کی مختلف ریاستوں کے پارٹی اسٹیٹ ورکنگ کمیٹی کے قائدین اور نیشنل ورکنگ کمیٹی کے رہنما شرکت کریں گے۔ اس اجلاس میں نئی نیشنل ورکنگ کمیٹی کے عہدیداران اور اراکین کا انتخاب آئندہ تین سالہ میعاد کے لیے کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ موجودہ میعاد کی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا اور ملک کے موجودہ سیاسی حالات پر بھی تفصیلی گفتگو ہوگی۔
اس سلسلے میں تقریب کی تیاریوں کے لیے آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس منگلورو میں منعقد ہوا، جس میں این آر سی ایونٹ ڈائریکٹر محمد اشرف، ایونٹ جوائنٹ ڈائریکٹر عبدالمجید فائزی، ایونٹ کنوینر ریاض فارنگی پیٹ، پارٹی کے نیشنل جنرل سیکریٹری الیاس تھمبے، کرناٹک اسٹیٹ کے قائم مقام صدر عبدالحَنّان، ریاستی جنرل سیکریٹریز مجاہد پاشا اور عبدالمجید تھمبے، منگلورو سٹی ڈسٹرکٹ کے صدر عبدالجلیل کے، رورل ڈسٹرکٹ کے صدر انور سعادت بجتھور، اُڈپی ڈسٹرکٹ کے صدر آصف کوتےشور اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔

Leave A Comment