آج بنگلورو میں سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انز ٹی آف انڈیا (SDPI) کی اسٹیٹ کمیٹی ممبر مرحومہ عائشہ شبیر کی یاد میں ایک تعزیتی پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام میں پارٹی کے متعدد ذمہ داران، کارکنان اور خواتین نے شرکت کی۔ اس موقع پر SDPI کر نائک کے ریاستی صدر عبدالمجید، ریاستی نائب صدر عبد الحنان، ریاستی جنرل سیکر یٹری مجاہد پاشا، و یمن انڈیا موومنٹ کی ریاستی صدر نسیمہ فاطمہ، ریاستی جنرل سیکر یٹری نصر یہ بیلاری، SDPI و کے ریاستی سیکر یٹری اکرم مولانا، خزانچی امجد خان، اسٹیٹ کمیٹی ممبران الا کمیٹی ممبران الیاس احمد اور ایڈوکیٹ وسیم احمد، ڈسٹرکٹ صدر جاوید محمد اعظم اور سلیم احمد کے علاوہ بڑی تعداد میں پارٹی کے قائدین، کارکنان اور خواتین موجود تھیں۔
مرحومہ عائشہ شبیر کے اہل خانہ کے افراد بھی اس موقع پر شریک تھے۔ اس تعزیتی پروگرام میں مرحومہ کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے درج ذیل تاثرات پیش کیے گئے۔ عائشہ شبیر ایک عام خاتون نہیں تھیں۔ وہ ایک آواز تھیں، ایک تحریک تھیں اور حوصلے کی علامت تھیں۔ انہوں نے بنگلورو کی سرزمین پر SDPI کے پلیٹ فارم سے خواتین کو منظم کیا، انہیں بیدار کیا اور یہ احساس دلایا کہ خواتین صرف تماشائی نہیں بلکہ تبدیلی کی طاقت ہیں۔ آج کے دور میں سچ بولنا آسان نہیں ہے، ظلم کے خلاف کھڑا ہونا آسان نہیں ہے، اور خاص طور پر ایک خاتون کے لیے سماجی اور سیاسی میدان میں ڈٹ کر کھڑا ہونا تو اور بھی مشکل ہے۔ لیکن عائشہ شبیر نے ثابت کر دیا کہ اگر حوصلہ ہو تو کوئی دیوار راستہ نہیں روک سکتی۔ وہ ہر پروگرام میں آگے رہتی تھیں، ہر جد و جہد میں آگے رہتی تھیں، اور ہر مشکل میں کارکنوں کے ساتھ کھڑی رہتی تھیں۔ خاموشی ظلم کو مضبوط کرتی ہے… اور آواز اٹھانا انصاف کی پہلی سیڑھی ہے۔ لیکن افسوس … ایک اچانک دل کے عارضے نے ہمیں اس بہادر خاتون سے جدا کر دیا۔ وہ اپنے شوہر کو… اپنے بچوں کو … اپنے ساتھیوں کو… اور سینکڑوں کارکنوں کو غم میں چھوڑ کر چلی گئیں۔ ان کے جانے سے صرف ایک گھر خالی نہیں ہوا، بلکہ تحریک کا ایک مضبوط ستون ہم سے جدا ہو گیا ہے۔
بڑی شخصیات مرتی نہیں ہیں۔ ان کی سوچ زندہ رہتی ہے۔ ان کا پیغام زندہ رہتا ہے۔ ان کی جدو جہد زندہ رہتی ہے۔ عائشہ شبیر آج ہمارے در میان جسمانی طور پر موجود نہیں ہیں، لیکن ان کی ہمت، ان کی آواز اور ان کی جدو جہد آج بھی ہمارے درمیان زندہ ہے۔ اصل خراج عقیدت یہ ہوگا کہ ہم ان کے مشن کو آگے بڑھائیں، ہم خواتین کو مزید منظم کریں، اور انصاف کی اس جدو جہد کو جاری رکھیں۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ عائشہ شبیر کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی خدمات کو قبول فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ کچھ لوگ زندگی گزار کر چلے لو جاتے ہیں اور کچھ لوگ تاریخ بنا کر چلے جاتے ہیں۔ عائشہ شبیر ان لوگوں میں سے تھیں جنہوں نے تاریخ میں اپنا نقش چھوڑ دیا۔
SDPI KARNATAKA
