04
Aug

۔ بنگلور ، 03 اگست -2021 : سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا – ایس ڈی پی آئی کی اسٹیٹ سیکریٹریٹ کی میٹنگ پارٹی کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوئی جس کی صدارت صدر عبدالحنان نے کی۔ میٹنگ میں درج ذیل قراردادیں پیش کی گئیں

۔ 1۔ ریاست میں کوویڈ ویکسین مہم کو تیز کیا جانا چاہیے۔، لوگ پچھلے 20 مہینوں سے کوویڈ کی وبا سے خوفزدہ ہیں۔ پیشگی احتیاط اور ویکسینیشن کوویڈ کے پھیلاؤ کو روکنے کا واحد حل ہے اس لیے ریاست میں ویکسینیشن مہم کو تیز کرنا چاہیے۔ ریاستی وزیر اعلیٰ ، اراکین پارلیمنٹ اور تمام سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں کو وفاقی حکومت پر ویکسین کی فراہمی بڑھانے کے لیے دباؤ ڈالنا چاہیے۔ اجلاس نے مطالبہ کیا کہ غیر سرکاری تنظیمیں – ادارے ، مذہبی مراکز اور عوام کو اس سلسلے میں ریاستی حکومت کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے

۔ 2۔ بارش کے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے لیے 2000 کروڑ کی امداد فراہم کرنا چاہئے۔ ریاست کے کئی اضلاع میں سڑکوں اور پلوں کو سیلاب اور شدید بارشوں سے نقصان پہنچا ہے اور سیلاب نے ریاست کے 13 اضلاع کے 466 دیہاتوں کے لوگوں کی زندگیوں کو متاثر کیا ہے۔ اس علاقے میں زیادہ تر سڑکیں اور پل تباہ ہو گئے تھے ، جس سے 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ان تمام کا مکمل طور پر جائزہ لیے بغیر وزیراعلیٰ کا سڑکوں اور پلوں کی تعمیر نو کے لیے 660 کروڑ معاوضے کا اعلان کافی نہیں ہے۔ پارٹی کا الزام ہے کہ ریاستی حکومت نے اس سلسلے میں صرف ناک کو مکھن لگانے کا کام کیا ہے۔ میٹنگ میں پرزور مطالبہ کیا گیا کہ اگر ریاستی حکومت کو ملک کے اس علاقے کے لوگوں کے بارے میں حقیقی خدشات ہیں تو وزیر اعلیٰ کو چاہیے کہ وہ فوراً 2 ہزار کروڑ روپے معاوضہ جاری کریں۔ 3۔ کارپوریشنوں اور بلدیاتی اداروں کے انتخابات جلد منعقد کرانے چاہئیں۔ ریاست میں ضلع پنچایت ، تعلقہ پنچایت اور کچھ کارپوریشنوں کے انتخابات پہلے ہی ہوجانے چاہیے تھے ۔ لیکن کچھ شہروں میں ، کچھ پارٹیوں اور ممبران اسمبلی کی لابنگ ، وارڈ کی دوبارہ تقسیم ، عدالت کے حکم امتناعی ، غیر سائنسی ریزرویشن وغیرہ مختلف بہانوں کی بناء پر گزشتہ 5-6 سالوں سے انتخابات نہیں ہوئے۔ اس سے شہروں کی ترقی میں رکاوٹ ہوتی ہے۔ لہذا ، میٹنگ میں یہ تاکید کی گئی کہ اگر کوویڈ وبائی مرض کی تیسری لہر بہت پریشان کن نہ ہو تو حکومت الیکشن کمیشن کے ساتھ ہر طرح سے تعاون کرے تاکہ وہ بلدیاتی انتخابات کی تیاری کرے

۔ 4۔ این سی آر بی کی رپورٹ پر تشویش کہ گزشتہ 3 سالوں میں 24 ہزار سے زائد بچوں نے خودکشی کی ہے۔ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) کی جانب سے حکومت کو دی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2017 سے 2019 کے دوران 14 سے 18 سال کے 24،568 بچوں نے خودکشی کی ہے۔ پارٹی نے خدشہ ظاہر کیا کہ اس رپورٹ کے مطابق 24،000 بچوں میں سے 13،325 لڑکیاں ہیں اور یہ باعث تشویش ہے کہ 4،046 بچوں نے اسکول کے امتحانات کے خوف سے خودکشی کی ہے۔ جن بچوں کو ملک کا مستقبل تشکیل دینا تھا وہ امتحان کے خوف سے خودکشی کر رہے ہیں لہذٰا حکومت کو ہمارے تعلیمی نظام پر توجہ دینا ضروری ہوگیا ہے۔ حکومت کو فوری طور پر ماہرین کا ایک پینل تشکیل دینا چاہیے تاکہ تعلیمی نظام میں بنیادی تبدیلی لائی جا سکے۔ پارٹی کا موقف ہے کہ حکومت کو جان بوجھ کر انجان بننے کے بجائے ذمہ داری سے کام لیتے ہوئے اس کی وجوہات کو تلاش کرنا چاہئے اور محتاط ہونا چاہئے کہ آئندہ دنوں میں یہ دہرایا نہ جاسکے۔میٹنگ میں ریاستی جنرل سیکرٹری افیسر کوڈلی پیٹ ، مجاہد پاشا ، ریاستی سیکریٹری اشرف ماچار ، ابرار احمد اور ریاستی کمیٹی کے ارکان عبداللطیف ، اکرم حسن ، جلیل کرشناپور اور عبد الرحیم پٹیل شریک تھے۔ اکرم حسن میڈیا انچارج۔ ایس ڈی پی آئی کرناٹک۔ موبائل 9343342250۔

Leave A Comment