10
Jun

بيرى يور، 9 جون

اور ضلع ہیری پور اسمبلی حلے میں متوقع ضمنی انتخاب کے پیش نظر ایس ڈی پی آئی ہیری اور اسمبلی کمیٹی اور چتر درگہ کمیٹی کا مشترکہ اجلاس ہیری یور میں منعقد ہوا۔ کمی

اجلاس کی صدارت ضلع صدر ایڈووکیٹ افان نے کی۔ ریاستی مبصر کی حیثیت سے ریاستی نائب صدر عبد الحنان، ریاستی انتخابی انچارج و ریاستی جنرل سیکر یٹری اپسر کوڈلی بیٹے، ریاستی خزانچی امجد خان میسور اور ضلع انچارج فیاض احمد شریک اجلاس رہے۔

اجلاس میں حلقے کی سیاسی صورتحال، جماعتی تنظیمی قوت اور عوامی رائے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے اس بات کا اظہار کیا کہ ایس ڈی پی آئی کو ضمنی انتخاب میں حصہ لینا چاہیے۔ اس سلسلے میں ضروری اقدامات کرنے کے لیے ریاستی قیادت کو سفارش بھیجنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔

اجلاس کی قرارداد ریاستی مبصرین کے ذریعے ریاستی قیادت کو روانہ کر دی گئی ہے۔ تنظیم کو مزید مضبوط بنانے اور عوامی رابطہ مہمات کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔

SOCIAL DEMOCRATIC PARTY OF INDIA

بيري پور اسمبلى كميتي

ضلع چتر درگه کمیتی

Leave A Comment